اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سوئیڈن کی وزیر خارجہ «مارگوٹ والسٹروم» نے نیوز چینل ( SVT ) سے گفتگو میں اسرائیل کے اعتراضات کو رد کرتے ہویے کہا کہ ہمیں فخر ہیں کہ ہم نے سال ۲۰۱۴ کو فلسطین کو تسلیم کرنے کا احسن قدم اٹھایا۔
انکا کہنا تھا: ہمارے بعد ہماری تقلید میں بہت سے ممالک نے فلسطین تسلیم کیا اور یہ مسئله ثابت کرتا ہے کہ ہمارا کام درست تھا اور ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
والسٹروم نے اسرائیل کی تنقید کو بیجا قرار دیا اور کہا: اسرائیل اور سوئیڈن کے درمیان مذاکرات بھی جاری رہے گا۔
اسرائیل اور سوئیڈن کے درمیان تعلقات سال ۲۰۱۴ میں فلسطین کی شناخت کے بعد کشیدہ ہوگئے تھے اور سال ۲۰۱۵ میں والسٹروم نے تل ابیب کا سفر کینسل کردیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ یورپی یونین کے ۲۸ ممالک میں سوئیڈن پہلا ملک تھا جس نے ۲۰۱۴ میں فلسطین کو رسمی طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا جسکے بعد جمهوری چیک، اسلواکیہ، ہنگری، بلغاریہ، رومانیہ، مالٹ اور قبرس نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169